- تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے 6 اہم اسٹریٹجک شرائط پیش کر دی ہیں، جنہیں ایک نئے قانونی اور سکیورٹی فریم ورک کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مختلف علاقائی ممالک اور ثالثوں نے ایران کو جنگ بندی کے حوالے سے تجاویز دی ہیں، جس کے جواب میں ایران نے اپنی شرائط واضح کی ہیں۔اہلکار کے مطابق ایران کی پیش کردہ شرائط درج ذیل ہیں:
- 1. جنگ دوبارہ شروع نہ ہونے کی واضح اور قابلِ عمل ضمانت۔
- 2. خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کی بندش۔
- 3. جارح قوتوں کو پیچھے ہٹانے اور ایران کو جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا۔
- 4. تمام علاقائی محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ۔
- 5. آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا قانونی نظام نافذ کرنا۔
- 6. ایران مخالف میڈیا سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور متعلقہ عناصر کو ملک بدر کرنا۔یہ اقدامات ایران کے مطابق ایک جامع قانونی اور سکیورٹی فریم ورک کا حصہ ہیں، جس کا مقصد خطے میں پائیدار امن قائم کرنا اور مستقبل میں کسی بھی کشیدگی سے بچنا ہے۔
ایران نے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کر دیں
3 گھنٹے قبل
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں