ٹیکساس، امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاست ٹیکساس کے پورٹ آرتھر علاقے میں واقع ویلیرو آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد بڑے شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں۔مقامی پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ایک صنعتی ہیٹر کا دھماکہ ہو سکتا ہے، تاہم مکمل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں دھماکہ، خوفناک آگ بھڑک اٹھی
3 گھنٹے قبل