آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں پر تنازع، ٹیم کا احتجاج

3 گھنٹے قبل
آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں پر تنازع، ٹیم کا احتجاج

ممبئی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی لیگ میں متنازع امپائرنگ فیصلوں کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں، جس کے بعد سن رائزرز حیدرآباد نے باضابطہ احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم نے اپنے خلاف آنے والے فیصلوں پر کرکٹ بورڈ کو خط لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔رواں سیزن کے ابتدائی تین میچز میں ٹیم کو ایسے فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے اس کی کارکردگی کو متاثر کیا اور تنازع کو جنم دیا۔سب سے نمایاں واقعہ ایک کھلاڑی سے متعلق سامنے آیا جس پر الزام ہے کہ انہوں نے باؤنڈری لائن کے پیچھے بیٹ کے ذریعے گیند کو روک کر چار رنز بچائے، حالانکہ قوانین کے مطابق اس عمل پر پانچ رنز کی سزا دی جانی چاہیے تھی۔اس معاملے کے بعد لیگ میں امپائرنگ کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور شائقین کے ساتھ ساتھ ٹیمیں بھی شفاف فیصلوں کا مطالبہ کر رہی ہیں۔