لاہور( سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے زخمی کھلاڑی حمزہ سجاد کی صحت سے متعلق مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے اور وہ صحتیاب ہو کر دوبارہ ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ٹیم کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ سجاد ہوٹل پہنچے تو کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔واپسی کے موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ مارک چیپمین نے حمزہ سجاد کو گلے لگا کر کہا کہ انہیں دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔حمزہ سجاد کی واپسی سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آئندہ میچز میں ان کی شمولیت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔