نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک) عالمی کرکٹ مقابلوں کے اٹھارویں گروپ میچ میں بھارت نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔209 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ملنے کے بعد نمیبیا کی بیٹنگ لائن دباؤ برداشت نہ کر سکی اور پوری ٹیم 18 اعشاریہ 2 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لورین اسٹین کیمپ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جین فرائیلنک 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان جیراڈ ایرسمس 18 رنز پر آؤٹ ہوئے، جین نکول 13 رنز بنا سکے جبکہ جے جے اسمتھ کوئی رن بنائے بغیر میدان چھوڑ گئے۔بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے قرعہ اندازی جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ ایشان کشن 61 اور ہاردک پانڈیا 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، تلک ورما نے 25 جبکہ کپتان سوریا کمار یادیو 12 رنز بنا سکے۔نمیبیا کی جانب سے جیراڈ ایرسمس نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین شیکونگو ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
عالمی مقابلے میں بھارت کا طوفانی وار، نمیبیا 93 رنز سے پٹ گئی
11 گھنٹے قبل