پی ایس ایل: فخر زمان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پابندی کا امکان

2 گھنٹے قبل
پی ایس ایل: فخر زمان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پابندی کا امکان

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پابندی لگنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جہاں 20ویں اوور کے آغاز سے قبل فخر زمان پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام ہے۔ امپائر نے مشکوک سرگرمی کے پیش نظر گیند تبدیل کر دی اور کراچی کنگز کو پانچ پینالٹی رنز دیے۔فخر زمان کے خلاف لیول تھری چارج کے تحت کارروائی ہوگی۔ ابتدائی سماعت میں انہوں نے الزام کو مسترد کیا تھا، تاہم میچ ریفری روشن ماہنامہ آج دوبارہ سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر فخر زمان پر تین یا اس سے زیادہ میچز کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔