بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل اور فائنل وقت کا ضیاع ہے:کمال راشد خان

5 گھنٹے قبل
بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل اور فائنل وقت کا ضیاع ہے:کمال راشد خان

ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کرکٹ بورڈ اور ٹیم پر طنز کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بورڈ اور ٹیم کو طنزیہ انداز میں مبارکباد دی۔کمال راشد خان نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنل اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا فائنل وقت کا ضیاع تھے کیونکہ تمام میچز کی ایک ہی اننگز میں نتائج واضح ہو گئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل کی پہلی اننگز میں ہی میچ کا فیصلہ ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں پاکستان اور سری لنکا کے باہر ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل اور فائنل بھارت میں منعقد ہوئے تھے۔