ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے چین کو پانچ کے مقابلے میں چار سے شکست دی

3 گھنٹے قبل
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے چین کو پانچ کے مقابلے میں چار سے شکست دی

اسماعیلیہ( سپورٹس ڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو پانچ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی چین کی ٹیم پر برتری قائم کی اور پہلے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کی۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دو، دو گول کرتے ہوئے پاکستان نے میچ پانچ چار سے جیتا۔قومی ٹیم آج ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی، جہاں جیت کے امکانات کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیم کی کوششیں جاری ہیں۔