حقیقی آزادی مارچ کیس: علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

2 ہفتے قبل
حقیقی آزادی مارچ کیس: علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

اسلام آباد( پاکستان خبر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے دو مقدمات میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی زیر صدارت کیس کی سماعت میں بتایا گیا کہ متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور زرتاج گل دیگر افراد دونوں مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں۔