اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستانی معیشت اصلاحات، استحکام اور پائیدار ترقی کے باعث بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، جس کا واضح اظہار عالمی ریٹنگ ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے ملکی درجہ بندی برقرار رکھنے سے ہوتا ہے۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی منفی سطح پر برقرار رکھتے ہوئے معاشی منظرنامے کو مستحکم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کا برقرار رہنا حکومتی پالیسیوں کے تسلسل اور معاشی بہتری کا مظہر ہے، جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پروگرام کے تحت جاری اصلاحات بھی معیشت کو سہارا فراہم کر رہی ہیں۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے لیے جاری اقدامات اور مالیاتی نظم و ضبط ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فچ کا اعتماد برقرار، پاکستانی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہو گئی
10 گھنٹے قبل