چین کے پروفیسر کی ایران جنگ میں امریکا کی شکست کی پیشگوئی

2 گھنٹے قبل
چین کے پروفیسر کی ایران جنگ میں امریکا کی شکست کی پیشگوئی

بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے پروفیسر ژوچن جیانگ، جنہیں ’چین کا نوسترادامس‘ کہا جاتا ہے، نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکا کو ممکنہ طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر جیانگ نے 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت اور ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کی پیشگوئی بھی کی تھی، جسے بعض حلقے درست قرار دے رہے ہیں۔پروفیسر کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر حملہ اس مقصد سے کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں کو ختم کیا جائے اور وہاں جمہوری نظام کو فروغ دیا جائے۔ ایران نے اس جنگ میں اپنے اتحادی گروپوں اور پراکسی فورسز کے ذریعے سخت ردعمل دیا، جس کی وجہ سے صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر جیانگ نے نئی پیشگوئی میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کے خلاف جنگ امریکا کے لیے مشکل ثابت ہو سکتی ہے اور امکان ہے کہ اسے اس میں شکست کا سامنا کرنا پڑے۔