الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے لیے 100 ٹن امداد بھیج دی

1 دن قبل
الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے لیے 100 ٹن امداد بھیج دی

لاہور( پاکستان خبر)الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کے لیے 100 ٹن اضافی امدادی سامان روانہ کر دیا۔خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی یہ کھیپ مصر کے راستے فلسطینی بھائیوں تک پہنچائی جائے گی۔ اب تک پاکستانی بھائیوں کی جانب سے 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر 2700 ٹن سے زائد سامان فلسطین بھجوایا جا چکا ہے۔صوبائی وزیر بلال یاسین اور دیگر حکام نے لاہور ایئرپورٹ سے امدادی سامان روانہ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن و این ڈی ایم اے کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔