اسلام آباد( پاکستان خبر)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے 70 فیصد رعایتی نرخ بڑے طبقے کے لیے ممکن نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 10 لاکھ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض صاحبِ حیثیت افراد سولر سسٹم لگا کر خود کو کم استعمال کرنے والوں میں شامل کر لیتے ہیں، جس سے بھاری سبسڈی دینا ریاست کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ صنعتی ریلیف کے تحت وزیراعظم نے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں صنعتی بجلی کے نرخ اب خطے کے دیگر ممالک کے قریب آ چکے ہیں، جبکہ بنگلادیش میں بجلی 6 سے 7 سینٹ فی یونٹ ہونے کے دعوے درست نہیں ہیں۔
بجلی میں 70 فیصد رعایت بڑے طبقے کے لیے ممکن نہیں:وفاقی وزیر توانائی
2 ہفتے قبل