6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملوں کے بعد، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (NCERT) نے ملک بھر میں سائبر حملوں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت موجودہ کشیدہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔
حفاظتی تدابیر:
:ایڈوائزری میں عوام کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہ
مشتبہ لنکس، پیغامات اور ای میلز کھولنے سے گریز کریں۔
اپنے سسٹمز اور سافٹ ویئر کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھیں۔
مضبوط پاس ورڈز استعمال کریں اور انہیں وقتاً فوقتاً تبدیل کریں۔
دو مرحلہ تصدیق (Two-Factor Authentication) کا استعمال کریں۔
غیر مصدقہ معلومات اور افواہوں کو پھیلانے سے اجتناب کریں۔
یہ اقدامات ملک کی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔