جمعرات, مئی 29, 2025

پاکستانی فنکاروں کی بھارتی جارحیت کی مذمت، پاک فوج کے مؤثر جواب کو سراہا

بھارت کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے بعد، پاکستان کے معروف فنکاروں نے اس اقدام کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور پاک فوج کے مؤثر جواب کی بھرپور حمایت کی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان، جو بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کر چکی ہیں، نے بھارت کے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

ماورا حسین، جو بھارتی فلم “صنم تیری قسم” میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں، نے بھارتی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی اور بھارت سے علیحدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی۔

اداکارہ عروہ حسین نے بھارت کی جانب سے جھوٹے پروپیگنڈے اور کشیدگی بڑھانے کی کوششوں پر شدید تنقید کی اور اسے ایک پڑوسی کی انا کا برتاؤ قرار دیا۔

منیب بٹ نے بھارت کے حملے کے بعد ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے متحد رہنے کی اپیل کی۔

فنکاروں نے پاک فوج کے مؤثر جواب کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب