جمعرات, مئی 29, 2025

لاہور اور کراچی کی فضائی حدود 48 گھنٹے بعد بحال، پروازیں معمول پر آنے لگیں

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے 48 گھنٹے کی معطلی کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت دونوں شہروں کے ایئر اسپیسز میں پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے، جبکہ سول ایوی ایشن نے اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) بھی جاری کر دیا ہے۔

حکام نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا تبدیلی سے بچنے کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ فضائی حدود کی عارضی بندش بھارت کی جانب سے حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کی گئی تھی، جس کے دوران ملک بھر کے بڑے ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔

اسلام آباد سمیت کئی دیگر ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، اور کچھ بین الاقوامی ایئرلائنز جیسے لفتھانزا اور ایئر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کو وقتی طور پر روک دیا تھا۔ اس پابندی کے باعث پروازوں کے دورانیے طویل ہو گئے اور پاکستان کی اوور فلائٹ فیسز میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب