جمعرات, مئی 29, 2025

کامران اکمل کی محمد رضوان کی کپتانی پر کڑی تنقید، فوری تبدیلی کا مطالبہ

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے محمد رضوان کی کپتانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے نااہل ہیں اور انہیں فوراً ہٹا دینا چاہیے۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل 10 کے دوران ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو رضوان کی کپتانی پر دوبارہ غور کرنا چاہیے کیونکہ وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔ اکمل نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کا رواں سیزن “ڈراؤنے خواب” سے کم نہیں ہے، اور رضوان نے جس طرح ٹیم کو کھلایا وہ سمجھ سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز نے 9 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 8 میچز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب