جمعرات, مئی 29, 2025

بھارتی حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلے متوقع

بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملوں کے بعد، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس شریک ہیں۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال، بھارتی جارحیت، اور پاکستان کے مؤثر جواب پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی، باغ، احمد پور شرقیہ، مریدکے، اور بہاولپور سمیت آٹھ مقامات پر میزائل فائر کیے، جن میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج نے ان حملوں کا فوری اور مؤثر جواب دیا، جس کے بعد دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب