زرنش خان، جو اسلام کی خاطر شوبز کو خیرآباد کہہ چکی ہیں، نے حال ہی میں علیزے شاہ سے ماضی کے بیان پر معافی مانگی، لیکن علیزے نے معافی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ زرنش نے ایک انٹرویو میں علیزے کو ‘بدتمیز’ قرار دیا تھا، جس پر اب انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے علیزے سے معافی مانگی۔
علیزے شاہ کے مطابق زرنش کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی والدہ نے زرنش سے وضاحت طلب کی تھی۔ زرنش نے وعدہ کیا کہ وہ ویڈیو کے ذریعے اپنا مؤقف واضح کریں گی، لیکن بعد میں علیزے کی والدہ کا نمبر بلاک کر دیا۔ علیزے نے انسٹاگرام پر اپنی ماں کے لیے ظاہر ہونے والی بے بسی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ معاف کرسکتی ہیں اور نہ بھول سکتی ہیں کہ ان کی والدہ کتنی دکھی تھیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی ماں، جو اکثر زرنش کو کھانے کے نوالے بناکر کھلاتی تھیں، آج اسی کردار پر افسوس کر رہی ہیں۔ علیزے نے اپنے جذبات کے اظہار کے ساتھ یہ پیغام دیا کہ اللہ سب دیکھ رہا ہے۔