پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے جارحانہ اور منفی رویے سے کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، جس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی مرتب ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام “کیپیٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں دفاعی اور سفارتی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ بات چیت میں مسئلہ کشمیر کو شامل کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ یہ مسئلہ صرف بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔ انہوں نے بھارت کے دریائے سندھ سے متعلق اقدامات کو بھی ماضی کے برعکس ایک غیر معمولی حملہ قرار دیا۔
بلاول بھٹو نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی تجویز دی اور کہا کہ بھارت کی مذاکرات پر آمادگی پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی ہے۔ انہوں نے چین، ترکی اور سعودی عرب کی حمایت کو بھی سراہا۔