اتوار, مئی 18, 2025

مریم نفیس کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان احمد کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مریم نے انسٹاگرام پر خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان رکھا گیا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ “سید عیسیٰ امان ایک ہفتے پہلے دنیا میں آیا اور ہماری زندگی کو اور بھی خوبصورت بنا دیا۔” انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

شوبز انڈسٹری کے دوست اور مداح مریم نفیس کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مریم نے 2022 میں اپنے دوست اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ شادی کی تھی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب