پاکستانی اداکار جوڑی گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد، اداکار عمر شہزاد نے بھی خانہ کعبہ میں نکاح کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، عمر شہزاد کے نکاح کی تقریب خانہ کعبہ میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
اداکار نے نکاح کے بعد خانہ کعبہ میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری دی۔