بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار کی جاتی ہیں اور وہ ماضی میں مقابلہ حسن بھی جیت چکی ہیں۔
چونکہ ان کی خوبصورتی بے عیب دکھائی دیتی ہے، اس لیے کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کا حسن قدرتی نہیں بلکہ مصنوعی ہے اور انہوں نے پلاسٹک سرجری کروا رکھی ہے۔
اسی حوالے سے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران جب سینئر اداکارہ ریکھا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح الفاظ میں کہا، “مجھے تمام ماڈلز میں سب سے زیادہ ایشوریا پسند ہیں اور میں ان کے بارے میں میڈیا یا عوام کی جانب سے ‘پلاسٹک’ کہے جانے کی حمایت نہیں کرتی۔”
ریکھا نے مزید کہا، “ایشوریا کے چہرے کے تاثرات بہت واضح ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو میں شیرنی کی طرح ان کے لیے لڑوں گی اور اس طرح کے دعووں کی مخالفت کروں گی۔”
انہوں نے ایشوریا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “انڈسٹری میں ان کا کوئی ثانی نہیں، میرا دل ان کے ساتھ ہے۔“
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایشوریا رائے نے کاسمیٹک سرجری کروا رکھی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی عمر کے باوجود بے حد جوان اور خوبصورت نظر آتی ہیں۔