جمعرات, مئی 29, 2025

جیا بچن کا حجابی خواتین کے دفاع میں دوٹوک مؤقف

بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن کی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ جیا بچن نے حجابی خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اپنے سیاسی کیرئیر پر توجہ مرکوز کرنے والی جیا سماج وادی پارٹی سے وابستہ ہیں اور راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔

حال ہی میں اتر پردیش اور دہلی کے انتخابات کے دوران خواتین کے برقعے ہٹانے کے واقعات کے خلاف، انہوں نے پارلیمنٹ میں سخت مؤقف اختیار کیا۔ جیا بچن نے نشاندہی کی کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ مساوی سلوک نہیں کیا جا رہا، خاص طور پر برقعہ پہننے والی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق، شناخت کے نام پر برقعہ پوش خواتین کی رازداری کو مجروح کیا جا رہا ہے، جو ناانصافی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی موجودگی کسی وضاحت کی محتاج نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کسی شہرت کی ضرورت نہیں، ان کی حیثیت پہلے سے طے شدہ ہے۔

جیا بچن کے اس موقف کو عوامی حلقوں میں بے حد اہمیت دی جا رہی ہے، خاص طور پر خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے تناظر میں۔ ان کے اس قدم سے یہ امید کی جاتی ہے کہ بھارت میں خواتین کی رازداری اور وقار کو بہتر طور پر تسلیم اور محفوظ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب