اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے شخص کو بددعا دی۔
حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک یوٹیوب تھمب نیل شیئر کیا جس پر لکھا تھا “اقرا عزیز کے شوہر اچانک انتقال کر گئے”۔ اس جھوٹی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ “یہ خبر جس نے بھی پھیلائی ہے، اُسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے”۔
اداکار نے اپنی اسٹوری میں فنی ایموجی بھی شیئر کیا۔
یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔