عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں ہلچل

7 گھنٹے قبل
عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں ہلچل

لاہور( شوبز ڈیسک)قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں۔ دونوں کی شادی شروع سے ہی تنازع کا شکار رہی کیونکہ یہ تعلق اس وقت سامنے آیا جب عماد وسیم اپنی پہلی شادی میں تھے اور تیسرے بچے کی آمد متوقع تھی۔ابتدا میں دونوں نے ایک دوسرے سے تعلق کی خبروں کی تردید کی، تاہم بعد میں انہوں نے شادی کر لی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کی جانب سے عماد وسیم کی سابق اہلیہ کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔نائلہ راجہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی جلد کے لیزر علاج سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ چہرے کے علاج کے عمل سے گزرتی دکھائی دیں اور مستقبل میں مزید خوبصورتی کے علاج کروانے کے ارادے کا بھی ذکر کیا۔ویڈیو میں بغیر میک اپ نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی اصل جلد پر تبصرے شروع کر دیے اور مختلف آرا کا اظہار کیا، جبکہ کئی افراد نے سخت تنقید بھی کی۔