سی ڈی اے میں پلاٹس کی مشتبہ الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان، 46 افراد گرفتار

6 گھنٹے قبل
سی ڈی اے میں پلاٹس کی مشتبہ الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان، 46 افراد گرفتار

اسلام آباد( پاکستان خبر) کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں پلاٹس کی مشتبہ الاٹمنٹ کے نتیجے میں قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس شاہدہ گل کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 43 پلاٹس کی الاٹمنٹ پر سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ میں سی ڈی اے کی لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ پر بھی سوالات اٹھائے گئے، اور یہ معاملہ تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے پاس منتقل کیا گیا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ اس کیس میں ایک ارب روپے سے زائد کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اب تک 4 ایڈیشنل سیکرٹریز، 7 ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت مجموعی طور پر 46 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 57 ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، جبکہ تقریباً 37 افراد ضمانت پر ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ملوث افراد کے مختلف سیکٹرز میں قیمتی پلاٹس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں اور ان تمام کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔