اسلام آباد( پاکستان خبر) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کو خفیہ رکھنے سے متعلق قانونی ترمیم پر اعتراض کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا کہہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ کمیشن کسی صورت شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ لا ڈویژن نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ حکومت نے ابھی تک ان ترامیم کی حمایت نہیں کی، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے نجی قانون سازی کے طور پر متعارف کرائی تھیں۔آئی ایم ایف نے لا ڈویژن سے واضح موقف اختیار کرنے کو کہا ہے۔ قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں یہ ترمیم قانون سازوں کے اثاثوں اور واجبات کے عوامی افشا کو محدود کرنے کے لیے منظور کی تھی، جب مسلم لیگ ن کے ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق یہ ترامیم قانون کا حصہ نہیں بنیں کیونکہ سینیٹ نے بل پر ووٹ نہیں دیا، اور آئی ایم ایف نے اس معاملے پر استفسار بھی کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے خفیہ رکھنے کی ترمیم پر اعتراض کر دیا
6 گھنٹے قبل