مانسہرہ میں مذاق جان لیوا بن گیا، ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری گولی لگنے سے جاں بحق

3 گھنٹے قبل
مانسہرہ میں مذاق جان لیوا بن گیا، ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری گولی لگنے سے جاں بحق

 پشاور( شوبز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں معروف سماجی رابطہ شخصیت جاوید المعروف مہانڈری کو افطار سے قبل مبینہ طور پر مذاق کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں جاوید مہانڈری اپنے چند دوستوں کے ہمراہ دریا کے کنارے افطار کے لیے موجود تھے۔ اسی دوران انہوں نے آنے والے ایک دوست سے ہنسی مذاق میں کچھ کہا جس پر اچانک افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔سماجی رابطہ ذرائع پر واقعے کی ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں ماحول بظاہر دوستانہ دکھائی دیتا ہے اور دوستوں کے درمیان ہنسی مذاق جاری ہوتا ہے۔ اسی دوران وہاں موجود ایک شخص نے اچانک پستول نکالا اور فائر کر دیا۔ گولی لگنے سے جاوید مہانڈری زمین پر گر گئے۔انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اطلاعات کے مطابق مبینہ ملزم پولیس کا حاضر سروس اہلکار بتایا جاتا ہے جو واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کو گمان تھا کہ ہتھیار خالی ہے تاہم پستول کے چیمبر میں موجود گولی جاوید مہانڈری کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔