ملتان ( شوبز ڈیسک)ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید بحث شروع ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد اس سے پہلے بھی اپنی متعدد شادیوں کے باعث خبروں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد اب تک مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ انتقال کر چکی ہیں جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر بتائے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس معاملے پر ردعمل دیا ہے۔ کئی افراد نے کم عمر لڑکی سے شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ لوگوں نے اس معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔تاہم اس حوالے سے حکیم شہزاد کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
ملتان کے حکیم شہزاد کی کم عمر طالبہ سے پانچویں شادی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
4 گھنٹے قبل