کراچی( شوبز ڈیسک)سال 2025 میں مس یونیورس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی روما ریاض رواں برس کانز کے بین الاقوامی فلم میلے میں شرکت کریں گی۔فرانس میں منعقد ہونے والا 78واں کانز فلم میلہ 12 مئی سے 23 مئی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے منتخب فلمیں پیش کی جائیں گی اور عالمی شوبز شخصیات شریک ہوں گی۔اس موقع پر روما ریاض مختلف معروف فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات میں جلوہ گر ہوں گی، جس سے ان کی شرکت کو خاص اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔روما ریاض کا تعلق پاکستان کی مسیحی برادری سے ہے اور وہ ایک پنجابی خاندان سے وابستہ ہیں، جس پر وہ فخر کا اظہار بھی کر چکی ہیں۔ایک نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے روما ریاض نے بتایا کہ وہ نہ صرف ریڈ کارپٹ پر شرکت کریں گی بلکہ ایک اہم تقریب کی میزبانی بھی کریں گی، جس سے ان کی عالمی سطح پر پہچان مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔
کانز فلم میلہ: مس یونیورس پاکستان روما ریاض کی ریڈ کارپٹ پر شرکت کیلئے تیار
17 گھنٹے قبل