کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث عوامی بے چینی میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں طالبان حکومت کے خلاف عوامی ردِعمل کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق سابق افغان وزیر انوارالحق احادی نے خبردار کیا ہے کہ جابرانہ حکمرانی، معاشی بدحالی اور بنیادی عوامی مسائل سے عدم توجہی ملک میں عدم استحکام کو مزید بڑھا رہی ہے۔انوارالحق احادی کا کہنا ہے کہ عوام شدید معاشی دبا کا سامنا کر رہے ہیں اور طالبان حکومت سے اقتصادی بحران اور روزگار کے مسائل پر واضح اقدامات کی توقع رکھتے ہیں، تاہم حکومت کی زیادہ تر توجہ اقتدار کے استحکام پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
افغانستان میں بے چینی کی لہر، طالبان کے خلاف ممکنہ عوامی ردِعمل کا خدشہ
1 ہفتے قبل