واشنگٹن کی وینزویلا حکمت عملی، نجی مفادات کے لیے سیاسی اور معاشی کھیل

1 ہفتے قبل
واشنگٹن کی وینزویلا حکمت عملی، نجی مفادات کے لیے سیاسی اور معاشی کھیل

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا کے خلاف امریکی اقدامات اور ٹرمپ انتظامیہ کی تیل کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ قریبی روابط کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک منظم سیاسی و معاشی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ماہرین کے مطابق اس حکمت عملی میں پہلے سیاسی طاقت کا بھرپور استعمال، پھر قانونی ضمانتوں کا حصول اور آخر میں نجی کمپنیوں کے منافع کو یقینی بنانا شامل ہے۔ امریکی انتظامیہ نے ان نجی کمپنیوں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے جو وینزویلا کے تیل کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔سیاست اور معاشیات کے اس کھیل کا مقصد امریکی عوام کے مفاد میں گیس کی قیمتیں کم کرنا یا وینزویلا کی خودمختاری کو مضبوط کرنا نہیں بلکہ عالمی طاقت کے روایتی طریقہ کار کے تحت دوسرے ملک کے وسائل پر نجی قبضے کو محفوظ بنانا ہے۔