امریکی سینیٹ میں جنگی اختیارات کی قرارداد مسترد

14 گھنٹے قبل
امریکی سینیٹ میں جنگی اختیارات کی قرارداد مسترد

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ میں ریپبلکن اراکین کی اکثریت نے جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد مسترد کر دی، جس کے باعث ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔قرارداد کو باون کے مقابلے میں سینتالیس ووٹوں سے رد کر دیا گیا، یہ قرارداد ڈیموکریٹک اراکین کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کا مقصد کانگریس کی منظوری تک امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگی سرگرمیوں کو محدود کرنا تھا۔کینٹکی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رینڈ پال واحد ریپبلکن تھے جنہوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ویسٹ ورجینیا کے سینیٹر جم جسٹس ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔رواں سال یہ چوتھی مرتبہ تھا کہ ڈیموکریٹک اراکین نے اس نوعیت کی قرارداد پیش کی، تاہم ہر بار ریپبلکن مخالفت کے باعث اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس بار بھی ڈیموکریٹس کے اندر سے ایک اختلافی ووٹ سامنے آیا۔ڈیموکریٹک قیادت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر قرارداد پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی جب تک تنازع کے خاتمے یا کانگریس کی باضابطہ منظوری کی صورتحال واضح نہیں ہو جاتی۔