امریکا نے 78 سال بعد ڈبلیو ایچ او سے باضابطہ دستبرداری اختیار کر لی

5 دن قبل
امریکا نے 78 سال بعد ڈبلیو ایچ او سے باضابطہ دستبرداری اختیار کر لی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے 78 سال بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے باضابطہ طور پر دستبرداری اختیار کر لی ہے۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وبا کے دوران مناسب طریقے سے کام نہیں کیا اور ادارے میں سیاسی اثرات اور اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے امریکا کے مفادات کا تحفظ ممکن نہیں رہا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق امریکا پر 130 سے 270 ملین ڈالر واجبات بقایا ہیں، جو تنازعے کا حصہ ہیں۔ امریکا اب ڈبلیو ایچ او کے بجائے دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کے ذریعے امراض کی نگرانی اور ویکسین کے امور پر کام کرے گا۔عالمی صحت کے ماہرین نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکا عالمی سطح پر بروقت معلومات تک رسائی کھو سکتا ہے جو مستقبل میں وائرس یا فلو جیسے خطرات سے بچاؤ میں مدد دے سکتی ہیں۔