ایران میں امریکی مداخلت عالمی نتائج پیدا کرسکتی ہے:روس

1 گھنٹے قبل
ایران میں امریکی مداخلت عالمی نتائج پیدا کرسکتی ہے:روس

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دمتری میدودیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش جاری رکھیں تو اس کے سنگین عالمی نتائج نکل سکتے ہیں۔میدودیف نے کہا کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملے برداشت کر سکتا ہے، تاہم ان حملوں نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے۔ ان کے مطابق ایران اب دگنی توانائی کے ساتھ جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کے باعث امریکا اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ کوشش امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عالمی بالادستی برقرار رکھنے کی ایک مہم ہے۔