وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ایک اپیل عدالت نے فلسطین حامی سرگرم رہنما محمود خلیل کی رہائی کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد ان کی دوبارہ گرفتاری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کے روز جاری کیا گیا۔محمود خلیل امریکا کے قانونی مستقل رہائشی ہیں، ان کی اہلیہ امریکی شہری جبکہ ان کا بیٹا امریکا میں پیدا ہوا ہے۔ انہیں مارچ میں امیگریشن حکام نے حراست میں لیا تھا اور تین ماہ تک قید رکھا گیا، اس دوران ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم محمود خلیل امریکا بھر میں ہونے والے فلسطین حامی طلبہ احتجاج میں نمایاں کردار کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ انہیں جون میں رہائی ملی تھی، تاہم ان کے خلاف ملک بدری کی قانونی کارروائی بدستور جاری رہی۔
امریکی اپیل عدالت کا فلسطین حامی رہنما محمود خلیل کی رہائی کا حکم کالعدم، دوبارہ گرفتاری کا خدشہ
1 ہفتے قبل