تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری پرتشدد مظاہروں میں واضح کمی آ چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر سیکیورٹی اداروں کے کنٹرول میں رہی۔ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ بند ہو چکا ہے اور حالات بتدریج معمول کی جانب واپس آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تمام چھوٹے بڑے شہروں میں زندگی کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، سڑکوں پر آمد و رفت معمول پر ہے اور بازاروں میں دوبارہ رونق لوٹ آئی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز صورت حال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ایران میں ہنگامے تھم گئے، ملک بھر میں حالات کنٹرول میں آ گئے
1 ہفتے قبل