جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں دو ہلاک

2 دن قبل
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں دو ہلاک

بیروت( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔لبنان کی وزارت صحت نے حملوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا۔وزارت صحت کے مطابق خربت سلم کے قریب ایک حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، جب کہ دردغایا گاؤں میں علیحدہ حملے میں ایک اور شخص ہلاک ہوا۔اسرائیلی فوج نے خربت سلم میں ایک "ہتھیار بنانے والی فیکٹری" پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، جہاں اس نے حزب اللہ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی شناخت کی تھی۔