ٹرمپ کا طیارہ برقی خرابی پر واپس اتر گیا

1 ہفتے قبل
ٹرمپ کا طیارہ برقی خرابی پر واپس اتر گیا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ منگل کی رات سوئٹزرلینڈ کے لیے روانگی کے فوراً بعد ایک معمولی برقی خرابی کے سبب واپس ایئر بیس پر اتار لیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ صرف احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ایئر فورس ون طویل پرواز کے بجائے مختصر پرواز کے بعد جوائنٹ بیس اینڈریوز واپس پہنچا، جہاں تقریباً 0400 جی ایم ٹی پر لینڈ کیا گیا۔صدر کے ہمراہ سفر کرنے والے صحافیوں کے مطابق، طیارے کے ٹیک آف کے چند لمحوں بعد کیبن کی لائٹس بند ہو گئی تھیں، تاہم کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا اور طیارہ محفوظ طریقے سے واپس بیس پر اترا۔ماہرین کے مطابق ایسے واقعات میں احتیاطی اقدامات بروقت کیے جانے سے حادثات کے خطرات کم ہو جاتے ہیں اور سفری سلامتی برقرار رہتی ہے۔