ٹرمپ انتظامیہ ایران کے لیے چار سخت شرائط تیار

1 دن قبل
ٹرمپ انتظامیہ ایران کے لیے چار سخت شرائط تیار

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جوہری ڈیل کے لیے چار سخت شرائط عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ان شرائط کا مقصد ایران کے جوہری، میزائل اور علاقائی اثر و رسوخ کو محدود کرنا بتایا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ شرائط میں ایران سے افزودہ یورینیئم کی مکمل منتقلی، ملک میں یورینیئم کی افزودگی روکنا، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام پر پابندی اور خطے میں ایران کی حمایت یافتہ پراکسی تنظیموں کے ساتھ تعاون ختم کرنا شامل ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات ایران کی جوہری سرگرمیوں پر مکمل نگرانی کے لیے ضروری سمجھے جا رہے ہیں، تاکہ خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔