لاہور( پاکستان خبر)شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ ایسٹرن بائی پاس، موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی، جمبر، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، کسوال اور اقبال نگر میں حدِ نگاہ شدید کم ہو گئی ہے۔دھند کے باعث موٹرویز بند ہونے سے ٹریفک کا دبا قومی شاہراہوں پر منتقل ہو گیا ہے اور پولیس ٹریفک کے بہا کو یقینی بنانے میں سرگرم ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ بعض مقامات پر دھند ٹکڑوں کی صورت میں موجود ہے جو ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔
شدید دھند، موٹرویز بند، قومی شاہرات پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا
1 ہفتے قبل