نمیبیا ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں اپنی بقاء کی جنگ کے لیے میدان میں اتری ہے۔گروپ اے میں بھارتی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے، جبکہ امریکی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔پاکستان کو سپر ایٹ میں رسائی کے لیے آج نمیبیا کو لازمی شکست دینی ہوگی، بصورت دیگر ایونٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔تاہم اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو پاکستان کو ایک پوائنٹ کے فرق سے فائدہ پہنچے گا اور ٹیم سپر ایٹ میں جگہ بنا لے گی۔پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، اور شائقین کرکٹ کی نظریں اس نتیجے پر مرکوز ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کی بقاء کی جنگ، نمیبیا کے خلاف لازمی فتح
15 گھنٹے قبل