اسلام آباد( پاکستان خبر) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی پروموشن میں تاخیر کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے اہل افسر فخر مجید کو پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی کے دن سے پروموشن کا حق بحال کر دیا۔عدالت نے پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اہل ملازم کو پروموشن کا حق بنیادی حق ہے اور انتظامی غفلت یا تاخیر کا اثر ملازم پر نہیں ہونا چاہیے۔7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے جاری کیا جبکہ کیس کی سماعت جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے کی۔