کراچی( پاکستان خبر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ شہریوں کو پولیس اہلکاروں نے گھر سے حراست میں لیا اور سچل تھانے منتقل کیا گیا، تاہم پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا اور شہریوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ فریقین کے جمع کرائے گئے جوابات کو عدالتی ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت کی اور لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے کارروائی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔درخواست شاہ ولی اللہ اور عبد اللطیف کی بازیابی کے لیے مسمات رابعہ بصری نے دائر کی تھی، جس میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، سی ٹی ڈی سول لائن، ایس ایچ او سچل اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا شہریوں کی بازیابی کیلئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
3 ہفتے قبل