ایران اور اسرائیل کے درمیان خاموش سفارت کاری، روس کے ذریعے اہم پیغامات کا انکشاف

1 ہفتے قبل
ایران اور اسرائیل کے درمیان خاموش سفارت کاری، روس کے ذریعے اہم پیغامات کا انکشاف

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں ایک حیران کن سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران نے براہِ راست رابطے کے بجائے روس کے ذریعے ایک دوسرے کو پیغامات پہنچا کر پیشگی حملے سے گریز کی یقین دہانی کرائی۔رپورٹ کے مطابق دسمبر کے آخر میں ایران میں احتجاجی صورتحال کے آغاز سے قبل اسرائیلی حکام نے ماسکو کے ذریعے تہران کو پیغام بھجوایا کہ اگر اسرائیل کو نشانہ نہیں بنایا گیا تو وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے گریز کرے گا۔یہ پیغام ایسے وقت میں بھیجا گیا جب خطے میں ممکنہ جنگ کے خدشات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا، تاہم اس خفیہ سفارتی رابطے نے حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔