ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس افسوسناک خبر کی اطلاع خود اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ سنیل ملہوترا کا انتقال 14 فروری کو دہلی میں ہوا۔ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کافی عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔ اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سدھارتھ اپنے والد کے بے حد قریب تھے اور یہ نقصان نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے خاندان کے لیے گہرے صدمے کا باعث ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں، جبکہ سدھارتھ ملہوترا اس وقت اپنے خاندان کے ہمراہ دہلی میں موجود ہیں اور کچھ وقت اہلِ خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔