اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کے سابق وزیر اعظم پاؤلو جینٹی لونی نے وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی امن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام کا حقدار قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔انہوں نے اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی گئی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور اسے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نوبیل انعام کے مستحق ہیں: سا بق وزیراعظم اٹلی
2 گھنٹے قبل