اہم ایرانی کمانڈر جاں بحق، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

3 گھنٹے قبل
اہم ایرانی کمانڈر جاں بحق، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس تنظیم کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی ایک حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ حالیہ حملوں کے دوران پیش آیا، جس میں اعلیٰ عسکری شخصیت کو نشانہ بنایا گیا۔جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجید خادمی طویل عرصے سے ایران کے انٹیلیجنس اور سکیورٹی نظام سے وابستہ تھے اور انہیں ملک کے دفاعی ڈھانچے میں ایک اہم ستون کی حیثیت حاصل تھی۔ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے اور اس کے اثرات آئندہ دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔