بلوچستان و خیبرپختونخوا میں بارش و برفباری کا دوسرا اسپیل

2 دن قبل
بلوچستان و خیبرپختونخوا میں بارش و برفباری کا دوسرا اسپیل

اسلام آباد( پاکستان خبر)بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہترزئی، مسلم باغ اور چمن میں رات گئے سے برفباری جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ اسپیل آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتا ہے اور پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور قومی شاہراہوں پر ہیوی مشینری اور عملہ تعینات ہے۔ ترجمان کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔